نیشنل بنک ملازمین اور پنشنرزکے مطالبات کے حق میں احتجاج کی حمایت کا اعلان

جمعہ 10 جولائی 2020 21:17

نیشنل بنک ملازمین اور پنشنرزکے مطالبات کے حق میں احتجاج کی حمایت کا ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2020ء) نیشنل بینک آف پاکستان ال پاکستان آفیسرز فیڈریشن کے صدر ناصر جنجوعہ ، این بی پی آفیسرز ویلفیئر فیڈریشن کے صدر طارق چغتائی ، این بی پی آفیسرز فیڈریشن پنجاب کے صدر سہیل چشتی پنشنرز ایکشن کمیٹی اور ایکس ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی/اسلام آباد کے رہنماوں عبدالروف خان، اظہر نذیر، محمد سلیم (لال کرتی) فخر بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان کے ذریعے این بی پی کی تمام آفیسرز ایسوسی ایشنز اور پنشنرز کی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم "این بی پی جوائنٹ ایکشن کمیٹی" کے زیر اھتمام پنشنرز اور حاضر سروس سٹاف کے مسائل سے بینک انتظامیہ کے منحرف ھونے پر 11 جولائی بروز ھفتہ 4 بجے سہ پہر پاکستان بھر کے تمام صوبائی ھیڈ کوارٹرز کے پریس کلب کے باھر احتجاج کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور۔

(جاری ہے)

بینک آ تظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر انتظامیہ نے مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاھرہ نہ کیا تو حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری صدر بینک اور چیئر مین بورڈ پر ھو گی۔

متعلقہ عنوان :