وزیراعظم کا اپنی ٹیم کا پر فارمنس ریکارڈ ڈائری میں نوٹ کرنا شروع کر دیا

حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہیں دی جائیگی وزیراعظم نے تاخیر حربوں پر کئی افسران کی سرزنش کی،اعلیٰ افسران کو کہا کہ کارکردگی دکھائیں ورنہ گھر جائیں ،حکومتی ذرائع

جمعہ 10 جولائی 2020 23:25

وزیراعظم کا اپنی ٹیم کا پر فارمنس ریکارڈ  ڈائری میں نوٹ کرنا شروع کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2020ء) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ،تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کرڈالی، افسران کو کارکردگی دکھانے یا گھر جانے کا انتباہ جاری کردیا ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، حکومتی فیصلوں پر کتنا عمل ہوا، اس سے متعلق اب وزرا، مشیران، معاونین اور بیوروکریٹس کو حقائق بتانا ہوں گے، وزیراعظم نے پرفارمنس ریکارڈ اپنی ڈائری میں نوٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کی اور اعلی افسران کو کہا کہ کارکردگی دکھائیں ورنہ گھر جائیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وزیراعظم نے اپنی ٹیم پر بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ وزارتیں ہوں یا ڈویژن، حکومتی امور میں کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ کورونا وباء کے باعث پیدا ہونیوالے معیشت سمیت دیگر بحرانوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے ۔اس ضمن میں کسی بھی وزیر ، مشیر یا اعلیٰ افسر نے غفلت و لاپرواہی برتی تو وہ گھر جانے کیلئے تیار رہے ۔