پنجاب اسمبلی کی سب سے کم عمر خاتون ایم پی اے کورونا کا شکار ہوگئیں

24سالہ ثانیہ عاشق جبیں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 10 جولائی 2020 21:18

پنجاب اسمبلی کی سب سے کم عمر خاتون ایم پی اے کورونا کا شکار ہوگئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 جولائی2020ء) پنجاب اسمبلی کی سب سے کم عمر خاتون ایم پی اے کورونا کا شکار ہوگئیں، 24سالہ ثانیہ عاشق جبیں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے ثانیہ عاشق جبیں پاکستان کی سیاست میں سب سے کم عمر پارلیمنٹیرین ہیں اور انہوں نے 15 اگست 2018 کو خواتین کے لئے مخصوص نشست پر حلف لیا تھا۔

انکا تعلق ایک متوسط ​​طبقے اور غیر سیاسی گھرانے سے ہے۔ انہوں نے 2012 میں سیاست میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس نے نوجوانوں کو ہم آہنگی کے لئے زمینی سطح پر کام شروع کیا۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی میں ڈگری حاصل کی تی اب انکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں 24 جولائی تک سمارٹ لاک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ، پنجاب کے جن 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں 24 جولائی تک سمارٹ لاک ڈان کا آغاز کیا گیا ہے ان میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیل ہونے والے علاقوں میں کوئی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال نہیں ہوگی۔ ضروری کام کے لیے ایک شخص کو ٹرانسپورٹ پر آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ سیل ہونے والے مقامات میں تمام سرکاری، نجی دفاتر اور شاپنگ مالز بند رہیں گے، تاہم بینکوں کو کھلا رکھنے اور ریسٹورٹنس پر ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

لاہور میں اے ٹو بلاک ٹائون شپ، ای ایم ای سوسائٹی، چونگی امر سدھو کے بازار سے ملحقہ علاقہ بند رہے گا۔ پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاوسنگ سکیم، واپڈا ٹائون، جوہر ٹائون سی بلاک اور گرین سٹی میں سمارٹ لاک ڈائون کر دیا گیا۔راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ، گلستان کالونی، رینج روڈ ایریا، لین چار پی آئی اے کالونی میں بھی سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا۔ حکام کے مطابق سمارٹ لاک ڈان ایریاز میں بنیادی اشیائے ضروریہ بدستور میسر رہیں گی۔ ملتان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کالونی، پیراں غیب روڈ، حور بناسپتی ملز، کسٹم آفس کالونی کلمہ چوک کو بند کیا گیا۔