یو این ایچ سی آر پاکستان کی کویڈ19-کی وبا کی روک تھام کے حوالے سے افغان مہاجرین کے 54 کیمپز اور جنرل پبلک کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے مہم

ہفتہ 11 جولائی 2020 15:42

یو این ایچ سی آر پاکستان  کی کویڈ19-کی وبا کی روک تھام کے حوالے سے افغان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) یو این ایچ سی آر پاکستان کوویڈ19-کی وبا کی روک تھام کے حوالے سے افغان مہاجرین کے 54 کیمپز اور جنرل پبلک کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے مہم جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان کے مہاجرین کی بستیوں میں یو این ایچ سی آر کے فیلڈ عملہ عمائدین سمیت صحت کے شراکت داروں اور مہاجرین میں کورونا وائرس کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے کہا ہے کہ ملک میں کوویڈ19- کی روک تھام کے حوالے سے یو این ایچ سی آر کے رضا کار فیلڈ عملے کے ساتھ مل کر اس وبا کے اثرات سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلوں پر عمل درآمد کے لئے 54 افغان مہاجرین کے کیمپوں میں مہم چلائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوویڈ19- کی ابتدا سے لاک ڈاؤن کرکے روک لیا جو انتہائی اہم پیشرفت ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دانشمندی سے کوویڈ19- کو ملک میں پھلنے سے روک تھام کی گئی اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کو احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے مالی امداد دی گئی ہے۔