لاہور ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری رپورٹ کے جاری ہونے سےلاعلمی کا اظہار کردیا
ہائیکورٹ سے جج ارشد ملک سے متعلق کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی صرف لاہور ہائیکورٹ میڈیا سیل سے جاری کردہ رپورٹس ہی میڈیا میں چلائی جا سکتی ہیں: ترجمان لاہور ہائیکورٹ
عثمان خادم کمبوہ اتوار 12 جولائی 2020 15:32
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے جج ارشد ملک کے خلاف 13 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ تیار کی ہے۔
مبینہ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ارشد ملک نے جرائم پیشہ گروپوں میں رضاکارانہ طور پر شمولیت اختیار کی۔ارشد ملک نے ایسا کوئی ثبوت نہیں دیا جس سے ظاہر ہو کے خوفزدہ یا ہراساں کیا گیا تھا۔مزید کہا کہ ملزم ارشد ملک یہ بھی ثابت نہیں کرسکے کہ انہوں نے اپنی مرضی کے خلاف تمام متنازع کام کیے۔ ناصر بٹ ،ناصر جنجوعہ اور مہر ناصر کی جوڈیشل آفیسر سے ملاقات سے ثابت ہوتا ہے کہ ارشد ملک تک ان کی رسائی ہمیشہ سے تھی۔انکوائری رپورٹ میں جج کو قصور وار قرار دیتے ہوئے نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ کرنے کے بعد ملزم جاتی امرا میں نواز شریف سے ملا۔جج ارشد ملک نے کیسز کا فیصلہ کرنے کے دوران حسین نواز شریف سعودی عرب میں بھی ملاقات کی۔اس ملاقات کو اچانک نہیں قرار دیا جاسکتا بلکہ یہ طے شدہ تھی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.