مختلف آبی ذخائر میں پانی کی یومیہ آمد و اخراج کے اعداد وشمار کی رپورٹ

پیر 13 جولائی 2020 14:14

مختلف آبی ذخائر میں پانی کی یومیہ آمد و اخراج کے اعداد وشمار کی رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) واپڈا کی جانب سے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی یومیہ آمد و اخراج کے اعداد وشمار کے مطابق پیر کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 163800کیوسک اور اخرج 175000کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 58800کیوسک اور اخراج 58800کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد38000 کیوسک اور اخراج25000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد68100کیوسک اور اخراج35000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1459.85 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.596 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1224.95 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.045 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.139 ملین ایکڑ فٹ ہے۔