ہنگو ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کورونا کے 7 مریض مکمل صحت یاب

منگل 14 جولائی 2020 12:08

ہنگو ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کورونا کے 7 مریض مکمل صحت یاب
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) ہنگو ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کورونا کے 7 مریض مکمل صحت یاب،ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اس وقت بھی 12 مریض زیر علاج ہیں۔کورونامریضوں کا بھر پور خیال رکھا جا رہا ہے ،قائم مقائم ایم ایس ڈاکٹر ولایت شاہ کی میڈیا سے بات چیت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہید فرید خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ہنگو میں کورونا کے زیر علاج 19 مریضوں میں سے سات مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔

ایم ایس ڈاکٹر ولایت شاہ نے بتایا کہ سات کورونا کے مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں جن میں سے دو مریض انتہائی تشویشناک حالت میں تھے اب ان کے نیگیٹو ٹیسٹ آنے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ اب بھی ہسپتال میں 12 مریض زیر علاج ہیں جن کو محکمہ صحت کے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق علاج معالجے کی بہترین سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔