وفاقی حکومت نے ضلع نوشکی میں 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 80 ملین روپے مختص کیے ہیں، وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات

منگل 14 جولائی 2020 12:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 80 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ این اے 268 میں 2 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 35.251 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات کے حکام کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ 2021-2020 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں ہاؤسنگ ڈویڑن کے دو منصوبوں کے لیے فنڈز کئیے ہیں ان بلوچستان کے ضلع نوشکی کے 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 80 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ منصوبہ کی مجموعی لاگت 240 لگائی گئی ہے۔

جبکہ دوسرے منصوبے میں این اے 268 میں 2 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 35.251 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :