ایک لاکھ 83 ہزار737 مریض کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں،

آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے، این سی او سی

جمعہ 17 جولائی 2020 11:19

ایک لاکھ 83 ہزار737 مریض کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، ایک لاکھ 83 ہزار737مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 907 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2085 نئے مثبت کیسز سامنے آئے جبکہ مزید 49کورونا مریض انتقال کر چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 70ہزار 787 مریض کورونا ایکٹو کیسز ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کے 10574، پنجاب کی7368، کے پی کے کی2303، اسلام آباد کے 2861، بلوچستان کے 289، گلگت بلتستان کے 124 اور آزاد کشمیر کے 388ٹیسٹ شامل ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں 323 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں جبکہ 1825 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2لاکھ59ہزار998 ہے ، اب تک ملک بھر میں کورونا سے 5 ہزار475 اموات ہوچکی ہیں جن میں سندھ کی1922، پنجاب کی2059، کے پی کے 1124، اسلام آباد کی157، بلوچستان کی128، گلگت بلتستان کی 39اور آزاد کشمیر کی46 اموات شامل ہیں۔ ملک کے 733 ہسپتالوں میں 2939کورونا مریض زیر علاج ہیں۔