خود میں صبر اور تحمل پیدا کرنے سے معاشرے میں بہت سی مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں ‘ جگن کاظم

لوگوں کی تھوڑی سے لا پرواہی اور غفلت سے کسی کی قیمتی جان ضائع ہو جاتی ہے ‘ اداکارہ کی انٹرویو میں گفتگو

جمعہ 17 جولائی 2020 11:58

خود میں صبر اور تحمل پیدا کرنے سے معاشرے میں بہت سی مثبت تبدیلیاں لائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2020ء) معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ ہم میں برداشت کی قوت ختم ہوتی جا رہی ہے ، خود میں صبر اور تحمل پیدا کرنے سے معاشرے میں بہت سی مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ جلد بازی اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ، لوگوں کی تھوڑی سے لا پرواہی اور غفلت سے کسی کی قیمتی جان ضائع ہو جاتی ہے اور کسی خاندان کا واحد کفیل اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہر انسان نے واپس خدا کی طرف لوٹ کر جانا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم تمام احتیاطیں چھوڑ دیں گے ۔ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ ہم اکسویں صدی میں داخل ہو چکے ہیں مگر آج بھی ٹریفک کے بنیادی اصولوں سے ناواقف ہیں ، میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ کھلے دل سے ایک دوسرے کو آگے برھنے کے لئے راستہ دیں ۔جگن کاظم نے کہا کہ خود میں صبر اور تحمل پیدا کریں تو معاشرے میں بہت سے مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :