اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کامتعدد فارمیسیز کا دورہ

جمعہ 17 جولائی 2020 13:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2020ء) اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے کینٹ اور عزیز بھٹی زون کے علاقے میں واقع متعدد فارمیسیز کا دورہ کیا. ڈرگ انسپکٹر بھی ان کے ہمراہ تھی.

(جاری ہے)

فارمیسیز کے دورے کورونا وائرس کے حوالے سے ضروری ادویات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے کئے جا رہے ہیں . سینیٹائزر، ماسکس کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا. دوران چیکنگ فضل دین فارمیسی ڈی ایچ اے کو سیل کر دیا گیا. فارمیسی کو سیل جعلی سینیٹائزر رکھنے پر کیا گیا. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہی.۔

متعلقہ عنوان :