کیتھے پیسفک کو پہلی ششماہی میں 9.9 ارب ہانگ کانگ ڈالر خسارے کا امکان

جمعہ 17 جولائی 2020 16:55

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2020ء) ہانگ کانگ کی ایئرلائن کیتھے پیسفک نے کہا ہے کہ پہلی ششماہی کے دوران اس کو 9.9 ارب ہانگ کانگ ڈالر(1.3 ارب امریکی ڈالر) کے تاریخی خسارے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس لاک ڈائون کے نتیجے میں اسے شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور جنوری سے جون کے عرصے کے لیے اس کو 9.9 ارب ہانگ کانگ ڈالر نیٹ خسارے کا امکان ہے۔2019 ء کی پہلی ششماہی میں ایئرلائن نے اپنے شیئرہولڈرز میں 1.3 ارب ہانگ کانگ ڈالر کا منافع تقسیم کیا تھا۔یاد رہے کہ جون کے دوران کیتھے پیسفک کے مسافروں کی تعداد جون 2019 ء کے مقابلے میں 99.1 فیصد کم رہی۔

متعلقہ عنوان :