راوی زون کی چھ یونین کونسلز میں خصوصی پولیو مہم کا آغاز

یونین کونسل 9،10،11،12،13اور 26 میں بچوں کو قطرے پلائیں جائینگے

پیر 20 جولائی 2020 13:17

راوی زون کی چھ یونین کونسلز میں خصوصی پولیو مہم کا آغاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) ضلعی انتظامیہ نے راوی زون کی چھ یونین کونسلز میں خصوصی پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔یونین کونسل 12 سے پولیو کا مریض رپورٹ ہونے کے بعد خصوصی پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیو مہم میں یونین کونسل 9،10،11،12،13اور 26 میں بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کے مطابق پولیو مہم تین روز جاری رہے گی اورتین روز کے بعد مزید تین روز اس کا فالواپ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کروونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :