اینٹی نارکوٹکس فورس فیصل ۱ٓباد کا چھاپہ، منشیات فروش سے 9.8 کلوگرام چرس اور 8.28 کلوگرام افیون بر ۱ٓمد

بدھ 22 جولائی 2020 14:01

اینٹی نارکوٹکس فورس فیصل ۱ٓباد کا چھاپہ، منشیات فروش سے 9.8 کلوگرام ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2020ء) اینٹی نارکوٹکس فورس فیصل ۱ٓباد نے بدھ کے روز اچانک چھاپہ مارکر ایک منشیات فروش سے 9.8 کلوگرام چرس اور 8.28 کلوگرام افیون بر ۱ٓمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اینٹی نارکوٹکس فورس فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد کے علاقہ ساہیاں والا ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرکے منشیات کے سمگلر عمران ولد نذیر حسین سکنہ داروغہ والا لاہور کو گرفتارکرکے دوران تلاشی اس کی ہونڈا سوک کار میں سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی 9.8کلو گرام چرس اور 8.28 کلوگرام افیون برآمدکرلی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :