واسا کا فیلڈ سٹاف شہر کے مختلف علاقوں میں ڈرینج لائنوں اور نالوں کی ڈی سلٹنگ میں مصروف عمل ہے،ایم ڈی اواسا

جمعہ 24 جولائی 2020 23:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2020ء) مینیجنگ ڈائریکٹرواساجبارانور چوہدری نے کہاہے کہ فیلڈ سٹاف شہر کے مختلف علاقوں میں ڈرینج لائنوں اور نالوں کی ڈی سلٹنگ میں مصروف عمل ہے اور واسا کے فیلڈ سٹاف کی جانب سے چینل ون سدھو پورہ، ستیانہ روڈ، جھنگ بازار مین روڈ، مظفرکالونی، نوابانوالہ،مدینہ ٹاؤن زیڈ بلاک بالمقابل فیضان مدینہ، بٹالہ کالونی، فتح آباد، سو ل لائن کے علاقوں شادمان،گلستان کالونی، اسلام نگر، راجہ کالونی، رضا آباد، کلیم شہید کالونی، غلام محمد آباد،مدن پورہ، رسول پورہ، سدھو پورہ روڈ، وارث پورہ، برکت پورہ،ہلال روڈ، کرتارے والا، نثار کالونی میں ڈرینج لائنوں اور نالوں کی ڈی سلٹنگ اور صفائی مکمل کی گئی ہے جس کی رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :