دوہفتوں کے دوران 4ہزار مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 25 جولائی 2020 15:26

دوہفتوں کے دوران 4ہزار مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے کیخلاف قرارداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2020ء) لاہور میں دوہفتوں کے دوران 4ہزار مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے لاہور میں ڈینگی پھر سر اٹھارہا ہے،12تصدیق شدہ اور سینکڑوں مشتبہ مریض سامنے آچکے ہیں،لاہور میں صرف دو ہفتوں کے دوران 4ہزار مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے،لاہور سمیت صوبے پھر میں ڈینگی سرویلنس نہ ہونے کے برابر ہے۔

مطالبہ ہے کہ صوبے بھر میں فوری ڈینگی سرویلنس کو یقینی بنایا جائے،ڈینگی کے تدارک کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیش بورڈ کو فعال کیا جائے۔