sصوبائی سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی کا دورہ تربت

ی* ڈی ایچ کیو ہسپتال کے او پی ڈی، ایمرجنسی وارڈ اوردیگر شعبوںکا تفصیلی جائز ہ لیا

ہفتہ 25 جولائی 2020 20:10

ب*تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2020ء) صوبائی سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی ایک روزہ دورے پر تربت پہنچے ،سیکرٹری ہیلتھ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال تربت کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال کے او پی ڈی، ایمرجنسی وارڈ اوردیگر شعبوں کا دورہ کیا،ریکارڈ چیک کیئے اور وارڈوں میں زیر علاج مریضوں کی حال پرسی کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنرکیچ میجرریٹائرڈ محمدالیاس کبزئی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ،ایم ایس سیول یسپتال ڈاکٹر یونس گچکی،پی پی ایچ کیضلعی سپورٹ منیجر حاجی خان انکے ہمراہ تھے دریں اثنا سکریٹری ہیلتھ بلوچستان کی صدارت میں ایم ایس آفس کے کانفرنس حال میں ایک میٹگ منعقد ہوئی جس میں ہسپتال کی سرجن،اسپیشلسٹ اور دیگر میڈیکل افسران شریک تھے میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر کیچ اور ایم ایس نے سکریٹی ہیلتھ بلوچستان کو ہسپتال میں زیر استعمال سہولیات اور مسائل پر بریفنگ دی اس موقع پر سکریٹری ہیلتھ بلوچستان دوستین جمالدینی نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے ملنے والی 50 کروڈ روپے کا گرانٹ طبعی آلات کیلئے خرچ کیا جائے گا ہسپتال کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے تمام شعبوں کی مرمت کی جائے گی انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایک آر بی سی سنٹر کھولا جائے گا جنکی تمام ضرورتوں کے سامان فیڈرل این جی او فراہم کرے گے انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں فیزیو تھراپی کے تمام آلات مہیا کی جائے گی اور کنٹرکٹ پر کام کرنے والے فیزیو تھراپیسٹ کو مستقل کیا جائے گا انھوں نیکہا کہ میری کوشش ہوگی کے ہسپتال کے تمام حل طلب مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ یہاں پر ڈاکٹر بغیر کسی درپیش مشکلات کے اپنی ذمہ داریوں کو سرانجام دے سکیں انھوں نے کہا کہ ہسپتال کیپسٹی کے مطابق یہاں پر ملازمین کی تعداد کم ہے جلد خالی اسامیوں کو میرٹ کی بنیاد پر پر کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ انتیائی احساس ہے اس میں کوئی کوتھائی برداشت نہیں کی جائے گی ڈاکٹر وقت کے مطابق اپنی حاضری کو یقینی بنائیں غفلت بھرتنیوالوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی علاوہ ازین سکریٹری ہیلتھ بلوچستان نے پبلک ہیلتھ اسکول اور مکران میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا جہاں پر انھیں میڈیکل کالج کے شعبوں کا دورہ کرایا گیا اور بریفنگ دی گئی۔