لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2020ء) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ
ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے برادرِ اصغر شیر اہل سنت مناظر اسلا م شیخ الحدیث مفتی محمد عابد جلالی مرکزی رہنماء تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور بانی تحریک فکرِ رضا کی نمازِ جنازہ مرکز اہل سنت وجماعت صراط مستقیم تاج باغ
لاہور کے قریب وسیع و عریض گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔
نمازِ جنازہ کی امامت استاذالعلماء شیخ الحدیث مفتی محمد
ارشاد احمد حقانی جلالی نے کی جبکہ نمازِ جنازہ میںوالد گرامی
ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی صوفی غلام سرور گوندل جلالی، برادرِ اکبر ماسٹر محمد احسن گوندل ،مولانا محمد اکرم جلالی، مولانا رضا المصطفیٰ رازی ، مفتی محمد حذیفہ جلالی، مولانا محمد اُسامہ جلالی، مولانا محمد طلحہ جلالی ،مفتی محمد عابد جلالی رحمة اللہ علیہ کے صاحبزادے حافظ محمد کعب الاسلام جلالی، محمد وہب الاسلام جلالی، محمد ذولقرنین گوندل ،غازی احمد شیر خان نیازی، قاری زوار بہادر
(جمعیت علماء
پاکستان)،مجاہد عبدالرسول قادری (سنی تحریک) ، پیر مفتی میاں تنویر احمد کوٹلوی آستانہ عالیہ کوٹلہ شریف،شاداب رضا قادر ی
پاکستان سنی تحریک،پیر محمد عبدالرشید اویسی،محمد داؤد رضوی ،پیر امین اللہ نبیل سیالوی، شیخ الحدیث حامد رضا مصطفائی المدنی (فیضان مدینہ)، صاحبزادہ محمد آصف علی سیفی،صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی، مفتی وقار احمد مدنی،مفتی انورالقادری، مفتی غلام قادر صدیقی،مولانا غلامر تضی صدیقی، مفتی انعام الرحمن نوری، مولانا بشیر احمد یوسفی، صاحبزادہ محمد حامد رضا سیالکوٹی، مولانا محمد اشرف شاد ترابی، رضائے مصطفی نقشبندی،مفتی مختار علی حیدری، مفتی شاہد محمودپرنسپل کنزالایمان سکول، مفتی اکرام الحق قادری،مولانا اشفاق صابری، مفتی عبد العلیم جلالی، مولانا محمد جاوید اقبال سیالوی، مفتی محمد طاہر قادری، مفتی نظام الدین جامی، مولانا محمد امانت علی سرداری، مولانا محمد ادریس جلالی،صاحبزادہ قاری عبد اللہ ثاقب،مولانامحمد علی نقشبندی، ایڈووکیٹ محمد عارف اعوان، محمد شاہد نمبردار(صوبائی امید وار)، نصر اللہ وڑائچ (صوبائی امید وار) ودیگر علماء مشائخ و ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
اجتماع نمازِ جنازہ ’’اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر ، لبیک لبیک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم ، سیدی مرشدی یانبیﷺ یانبی ﷺ ، ہم عظمت رسول ﷺ کے پاسباں ہیں پاسباں ، ہم چادرِ بتول رضی اللہ عنہا کے پاسباں ہیں پاسباں، بے خطاء بے گناہ سیدہ زہراء طیبہ طاہرہ رضی اللہ عنہا ‘‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اُٹھا ۔نمازِ جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی نے کہا: حضرت علامہ مفتی محمد عابد جلالی باطل کے سامنے حق کی چٹان تھے۔
آپ نے سیاہ اور زرد نظریات کے مقابلہ میں ہمیشہ سچے نظریات کا پرچم بلند کیا۔علامہ عابد جلالی نے ختم نبوتﷺ اور ناموسِ رسالت ﷺکے تحفظ کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے۔ آپ نے تحریک صراط مستقیم کے ایمانی منشور کو پھیلانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ آپ نے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کی اعتقادی اور نظریاتی شناخت کے تحفظ کے لیے ہمارا ساتھ دیا۔
آپ تحریک صراط مستقیم کے بانی ارکان میں سے تھے۔اور تحریک فکر رضا کے بانی تھے آخری سانس تک انہوں نے تحریک کے پرچم کو اصلاحِ عقائد، اصلاحِ اعمال، اصلاحِ معاملات اور اصلاحِ نظام کے لیے بلند رکھا۔ انہوں نے
پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کی حکمرانی اور ناموس مصطفی ﷺ کی پاسبانی کے لیے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم سے انحراف کرنے والوں کا انہوں نے مکمل طور پر بائیکاٹ کیا۔
قاری زوار بہادر نے کہا علامہ مفتی محمد عابد جلالی کی دینی خدمات کو طویل مدت تک یاد رکھا جائے گا۔ وہ اہل سنت کے ایک نڈر اور سچے رہنماء تھے۔ مولانا مجاہد عبدالرسول نے کہا کہ علامہ مفتی محمد عابد جلالی ایک جدو جہد اور ایک تحریک کا نام تھا۔ آپ کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں تک محسوس کیا جائے گا۔ مولانا محمد رضا المصطفیٰ رازی نے کہا آپ حقانیت اسلام اور صداقت اہل سنت کے ایک مناظر کی حیثیت رکھتے تھے۔
آپ ایک نڈر مبلغ اور مجاہد مُصلح تھے۔ آپ نے مرکز اہل سنت جیا بگا کے پلیٹ فارم سے علماء کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے بہرہ ور کیا۔ آپ فروغِ عشق رسول ﷺ، غلبہٴ اہل سنت اور تائید احناف کے لیے کمر بستہ رہے۔ آپ نے نظام مصطفی ﷺ کی حکمرانی اور ناموسِ مصطفی ﷺ کی پاسبانی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔