مقبو ضہ کشمیر سے بھار تی حکمران فوری کر فیو کوختم کر یں‘رانا غلام مظفر

اتوار 26 جولائی 2020 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2020ء) سی ای او کشمیرنیشنل یوتھ امپاورمنٹ پاکستان رانا غلام مظفرنے کہاہے کہ بھارت مقبو ضہ کشمیر سے فوری کر فیو کوختم کرے ،کشمیر میں آئے روز بیگناہ کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ اقوام متحدہ کی رِٹ پرایک بڑاسوالیہ نشان ہے، آخرانسانی حقوق کے علمبردارمسلمانوں پر ہونیوالے جبرواستبدادکیخلاف آوازکیوں نہیں اٹھاتی ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے حاجی عامر رشید خان چیرمین سپریم کونسل آف پاکستان،امین ملک ودیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جنونی مودی کے دوراقتدار میں بچوں ،جوانوں اورخواتین سمیت ہرعمر کے کشمیریوں کوموت کے گھاٹ اتاراجارہا ہے،عالمی ضمیر کواپنی خاموشی توڑناہوگی ورنہ مسلمانوں کیلئے ہندوستان پوری طرح قبرستان بن جائے گا۔