نیٹ فلکس نے ایمی ایوارڈز کی نامزدگیوں میں ایچ بی او کا ریکارڈ توڑ دیا

بدھ 29 جولائی 2020 11:37

نیٹ فلکس نے ایمی ایوارڈز کی نامزدگیوں میں ایچ بی او کا ریکارڈ توڑ دیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) نیٹ فلکس نے 72ویں ایمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کرتے ہوئی مختلف شعبوں میں 160 نامزدگیاں حاصل کر کے ایچ بی او کا ریکارڈ توڑ دیا ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیلی وژن اکیڈمی کے ایوارڈز کا اعلان 20 ستمبر کو ایک تقریب میں کیا جائے گاجس کے میزبان جمی کمیل ہوں گے اور اسے اے بی سی پر نشر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس بار مقابلے میں ڈزنی پلس کے علاوہ ایپل ٹی وی پلس بھی شریک ہیجسکے کئی اداکاروں کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔بہترین اداکارہ کے شعبے میں دا کراؤن کے لیے اولیویا کولمین جو ملکہ الزبتھ کا کردار ادا کرنے پر گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں جبکہ 2019 میں فلم فیورٹ میں ملکہ این کے کردار کو خوبی سے نبھانے پر انھیں آسکر سے نوازا گیا تھا کو نامزد کیا گیا ہے ۔ گزشتہ سال ایمی ایوارڈ کی تقریب کی ریٹنگز گری تھیں اور اسے 69 لاکھ لوگوں نے دیکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :