وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں مزید رد و بدل کا فیصلہ کر لیا
کئی وزراء کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی، عید کے بعد تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لے کر اہم فیصلے کیے جائیں گے: ذرائع
محمد علی
بدھ 29 جولائی 2020
21:15
(جاری ہے)
مزید بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز 2 معاونین خصوصی کے استعفوں کے بعد کئی وفاقی وزراء کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجائی گئی ہے۔
وزیراعظم نے کچھ روز قبل ہی وفاقی وزراء کو تلقین کی تھی کہ اپنی وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری لائے گی۔ وزیراعظم نے واضح کیا تھا کہ جو وزیر کام نہیں کرے گا، کارکردگی نہیں دکھائے گا تو اسے گھر بھیج دیا جائے گا۔ ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ظفر مرزا کی جگہ نئے معاون خصوصی برائے صحت یا وزیر صحت کی تقرری کے حوالے سے بھی عید کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔ اس تمام صوتحال کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن کے رہنماوں کا دعویٰ ہے کہ تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا نے خود استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔ ان دونوں کے مزید کچھ معاونین خصوصی سے استعفے لیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ندیم افضل چن کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
وزیراعظم نے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
-
اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا
-
میوچل فنڈ کا شعبہ بچتوں کو متحرک کرنے، مالیاتی ثالثی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.