بھارتی فوج کی رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ

بھارت نے سولین آبادی کو نشانہ بنایا، خواتین سمیت 3شہری زخمی ہوگئے: ڈی جی آئی ایس پی آر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 29 جولائی 2020 22:01

بھارتی فوج کی رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29جولائی2020ء) : بھارتی فوج کی رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، بھارت نے سولین آبادی کو نشانہ بنایا، خواتین سمیت 3شہری زخمی ہوگئے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلافورزی کرتے ہوئے پاکستانی سولین آبادی پر فائر کھول دیا جس کی وجہ سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کا تعلق آخوری گاؤں سے تھا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی شدت پسند فوج سینکڑوں بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔ بھارت کی جانب سے اکثر پاکستان کی سولین آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے جس میں قیمتی جانیں بھی چلی جاتی ہیں جبکہ پاکستان بھارتی جارحیت کے جواب میں فائر کھولتا ہے اور صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتا ہے۔ بھارتی سفارت کار کو کئی بار بلا کر حکومت نے احتجاج کیا ہے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ہے جس کا نقصان معصوم شہریوں کو ہوتا ہے۔