سندھ ہائی کورٹ نے منظور وسان کے خلاف انکوائری کی رپورٹ طلب کرلی

منظور وسان کے بینک اکاوئنٹس،منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات حاصل کر لی ہے،نیب پراسیکیوٹر

جمعرات 30 جولائی 2020 15:25

سندھ ہائی کورٹ نے منظور وسان کے خلاف انکوائری کی رپورٹ طلب کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے نیب حکام سے منظور وسان کے خلاف جاری آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق انکوئری میں اب تک ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے متعلق انکوئری میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،دوران سماعت نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کے منظور وسان کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے انکوائری مکمل ہونے کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر ارسال کردی ہے منظور وسان کے بینک اکاوئنٹس،منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات حاصل کر لی ہے،جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کیا جائے گا عدالتی استفسار پر نیب پراسیکوٹر نے کہا کے انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کرنا ہے یا نہیں،چیئرمین نیب ہی فیصلہ کریں گے جواب آنے تک سماعت ملتوی کردی جائے، عدالت نے نیب حکام سے منظور وسان کے خلاف ابتک ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی عدالت نے منظور وسان کی ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔