کلین اینڈ گرین پروگرام کی کامیابی کیلئے محکمہ جنگلات، میونسپل کارپوریشن، محکمہ زراعت، محکمہ اب پاشی، ہائی ویز سمیت دیگر ادارے مل کر کام کرینگے،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 31 جولائی 2020 16:15

کلین اینڈ گرین پروگرام کی کامیابی کیلئے محکمہ جنگلات، میونسپل کارپوریشن، ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہاہے کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کی کامیابی کیلئے محکمہ جنگلات، میونسپل کارپوریشن، محکمہ زراعت، محکمہ اب پاشی، ہائی ویز سمیت دیگر ادارے مل کر کام کریں گے۔ حکومت پاکستان اورپنجاب حکومت کے وژن کے مطابق ملک کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا بنانے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کلین اینڈ گرین مہم میں شمولیت کرنے والے افسران کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، اے سی جہلم سوہاوہ ذوالفقار احمد، ڈی ایف او سدھیر مغل، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو ، سی او ایم سی انعام الرحیم، طیب سلیم علوی اوز و دیگر افسران و نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے بتایا ہے 9 اگست کو ضلع بھر میں گرینڈ پلانٹیشن کی تقریب منعقد ہوگی جو یونین کونسل، تحصیل اور ضلع بھر میں پودے لگا کر منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں کمل دلجوئی سے دن رات محنت کرتے ہوئے ضلع جہلم کو صاف ستھرا بنانے ، سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے ، لیکویڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے میں میونسپل کارپوریشن سمیت اور دیگر محکموں کی مدد سے صفائی ستھرائی کے معیاری انتظامات ممکن کیے جا سکیں گے ، انہوں نے بتایا ہے کہ راٹھیاں جی ٹی روڈ تا جادہ چوک ایک دفع پھر صفائی ستھرائی اور پودے لگانے کے کام کو مکمل کیا جا رہا ہے جنکو شہر میں سول لائنز روڈ سمیت دیگر بڑی شہروں پر پودے لگانے اور صفائی کے انتظامات مکمل کروانے کے لئے کام کیا جائے گا۔

اسی طرح شہر بھر میں شاندار چوک، سول لائنز روڈ، تحصیل روڈ، شاداب روڈ اور دیگر حصوں کو صاف ستھرا بنانے کے لئے حکمت عملی اپنی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی نگرانی میں عید الاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد آلائیشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے موثر حکمت عملی مرتب کر لی گئی ،میونسپل کارپوریشن کے افیسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے آلائیشوں کی کلیکشن کے لیے 33پوائنٹ مقرر کر دئیے گئے ،ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کہتے ہیں تمام پوائنٹس پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ موجود ہو گا انکے نمبرز بھی آویزاں کیے جائیں گے چوبیس گھنٹے کے اندر آلائیشوں کو ٹھکانے لگایا جائے گا،غفلت کے مرتکب افیسران و ملازمان کے خلف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔