پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل رجسٹرار پروفیسر احمد علی چیمہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

جمعہ 31 جولائی 2020 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2020ء) مصطفی ٹائون میں جمعہ کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل رجسٹرار پروفیسر احمد علی چیمہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے، مقتول احمد علی چیمہ کی نماز جنازہ نماز جمعہ کی شام جامع ایمپلائز سوسائٹی 1 میں ادا کی گئی جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب، پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہروں نے شرکت کی۔