وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 191 میں ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کا دورہ

جمعہ 31 جولائی 2020 22:39

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنے حلقہ انتخاب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 191 میں ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کمپنی کیپٹن (ر) سمیع الله فاروق نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اس علاقہ کی ضرورت تھی۔ کمپنی کیلئے عیدالاضحی ایک چیلنج ہے، امید ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران اپنی بہتر صلاحتیوں کو استعمال میں لاتے ہوئے شہر کو آلائشوں سے پاک رکھیں گے۔ سی ای او سمیع الله فاروق نے کیمروں اور ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی ہر گاڑی اور مشینری کو آن لائن نظام کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔ آلائشوں کیلئے گھر گھر پلاسٹک بیگز کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔