چین نے ٹڈی دل کے خاتمے میں مدد کیلئے پاکستان کو 12 جدید ترین ٹی 16 ڈرون فراہم کر دیئے

جمعہ 31 جولائی 2020 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2020ء) چین نے ٹڈی دل کے خاتمے میں مدد دینے کے لئے پاکستان کو زرعی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے 12 جدید ترین ٹی 16 ڈرون فراہم کر دیئے۔

(جاری ہے)

بیجنگ ڈرونز کو چلانے اور مقامی افراد کو تربیت دینے کیلئے تکینکی معاون عملہ بھی بھیجے گا۔ آپریٹر کھیت میں موجودگی کے بغیر ایک ہی وقت میں پانچ ڈرونز کو کنٹرول کرسکے گا۔یاد رہے کہ ٹی سولہ کا شمار جدید ترین زرعی ڈرونز میں ہوتا ہے جو خودکار طریقے سے رکاوٹوں کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :