گلوکارہ کیٹی پرائس کو دیوار سے چھلانگ لگانا مہنگا پڑ گیا، دونوں ایڑیاں ٹوٹ گئیں

ہفتہ 1 اگست 2020 18:00

انقرہ ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2020ء) معروف امریکی ماڈل اور گلوکارہ کیٹی پرائس ترکی میں حادثے کا شکار ہو کر اپنے دونوں پائوں کی ایڑیوں کی ہڈیاں فیکچر کر بیٹھیں۔

(جاری ہے)

کیٹی پرائس حادثے کے وقت ترکی میں تھیں جہاں 42 سالہ گلوکارہ نے’’ تھیم پارک لینڈ آف لیجنڈز ‘‘میں دیوار سے چھلانگ لگائی جس کے باعث ان کی دونوں ایڑیوں پر زور پڑا اور وہ کریک ہو گئیں ، انہیں ہنگامی بنیادوں پر ترکی کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سرجری کے بعد پلاسٹر کر دیا گیا ہے۔

گلوکارہ کیٹی پرائس کم از کم تین ماہ تک چل پھر نہیں سکیں گی۔کیٹی پرائس نے پلاسٹر چڑھے دونوں پائوں کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے حادثے کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ یہ سچ ہے کہ ان کی دونوں ایڑیاں ٹوٹ گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :