ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر پولیس کی کاروائیاں،ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 4 اگست 2020 17:26

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر پولیس کی کاروائیاں،ملزمان گرفتار، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،5منشیات فروش گرفتار 1کلو420گرام چرس اور10لیٹر شراب برآمد،ناجائز آہنی مکا رکھنے والا ملزم گرفتار،،تفصیلات کے مطابقاے ایس آئی محمد معروف تھانہ سٹی نے دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے ملزم ریئس مطلوب ولد مطلوب حسین سکنہ میر پور آزاد کشمیر سے آہنی مکا برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ASIارشاد حسین پولیس چوکی کالا گجراں نے دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ۔قیصر اقبال ولد محمد اقبال سکنہ سعیلہ جہلم سے 1کلو210گرام چرس اور۔عامر شہزاد ولد مشتاق احمد سکنہ سعیلہ جہلم سے 210گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔اے ایس آئی نعیم اقبال تھانہ دینہ نے دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے ملزم مدثر حسین ولد محمد ریاض سکنہ فیض پورہ ضلع گجرات سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔