Live Updates

نواز شریف کی نواسی نے موٹاپا کم کرنے کے لیے آپریشن کروالیا

ماہ نور صفدر کے موٹاپے کی سرجری لاہور کے نجی اسپتال میں کی گئی، ماہ نور صفدر کی سرجری معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر معاذ الحسن نے کی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 4 اگست 2020 20:35

نواز شریف کی نواسی نے موٹاپا کم کرنے کے لیے آپریشن کروالیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04اگست2020ء) : نواز شریف کی نواسی نے موٹاپا کم کرنے کے لیے آپریشن کروالیا، ماہ نور صفدر کے موٹاپے کی سرجری لاہور کے نجی اسپتال میں کی گئی، ماہ نور صفدر کی سرجری معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر معاذ الحسن نے کی، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر نے موٹاپا کم کرنے کے لیے سرجری کروالی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کے موٹاپے کی سرجری لاہور کے نجی اسپتال میں کی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مٹاپا کم کرنے کے لیے ماہ نور صفدر کی سرجری معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر معاذ الحسن نے کی ہے۔ ڈاکٹر معاذ الحسن اس طرح کے متعدد آپریشن کرچکے ہیں جو کامیاب رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی2019میں بھی ماہ نور صفدر کی سرجری کی گئی تھی لیکن تب یہ معلوم نہیں ہوسکا تھا کہ سرجری کس وجہ سے ہوئی ہے، اس وقت مریم نواز بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ ہسپتال آئی تھیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ماہ نور صفدر مریم نواز کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں، ان سے بڑی مہرالنساء ہیں جنکی نامور بزنس مین میاں منیر کے صاحبزادے کے ساتھ شادی ہوگئی تھی اور وہ اپنی زندگی کو ہنسی خوشی گزار رہی ہیں، مریم نواز کا بڑا بیٹا جنید صفدر لندن میں مقیم ہے اور وہی تعلیم مکمل کررہا ہے جبکہ مریم نواز کی دونوں صاحبزادیاں اپنی والدہ کی طرح پاکستان میں ہی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات