بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کیا گیاجس کے بعد کشمیر کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی ہے، ترکی

مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قرردادوں اور یو این چارٹر کے فریم ورک کے مطابق حل کیا جائے، ترجمان وزارت خارجہ

بدھ 5 اگست 2020 22:51

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) یوم استحصال پر برادر ملک ترکی نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے گذشتہ برس جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کیا گیااس خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی ہے، مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قرردادوں اور یو این چارٹر کے فریم ورک کے مطابق حل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ترک وزارت خارجہ حامی اکسوئے نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت کے آئین کے آرٹیکل میں جموں کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کیا گیااس خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی ہے۔ حامی اکسوئے ترجمان ترک وزارت خارجہ نے کہاکہ اس کے خطے میں امن و استحکام کو بہتر بنانے میں کوئی مدد نہیں ملے گی ۔ترکی نے موقف اختیار کیاکہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قرردادوں اور یو این چارٹر کے فریم ورک کے مطابق حل کیا جائے، ترکی اس حوالے سے آج بھی اپنے موقف پر قائم ہے۔