Live Updates

نیب نے مریم نواز کو پراپرٹی الاٹمنٹ کیس میں 11 اگست کو طلب

مریم نواز کے خلاف رائیونڈ میں 200 ایکڑ کی سرکاری زمین الاٹ کرانے کا الزام ہے، رپورٹ

جمعرات 6 اگست 2020 13:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو پراپرٹی الاٹمنٹ کیس میں 11 اگست کو طلب کیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز کے خلاف رائیونڈ میں 200 ایکڑ کی سرکاری زمین الاٹ کرانے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق یہ اراضی 2013 ئ میں مریم نواز کے نام الاٹ کرائی گئی تھی اور پراپرٹی الاٹمنٹ کا کیس ڈی سی نورالامین مینگل کے دور میں پراسس کیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے دور میں یہ پراپرٹی ٹرانسفر کی گئی۔دوسری جانب لاہور کی احتساب عدالت کی جانب سے رمضان شوگر ملزکیس میں مریم نواز کے چچا اور مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات