وزیراعظم عمران خان نے آج شام قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندے شریک ہوں گے،صوبے انڈسٹری، شادی ہالز، سکولز ، تفریحی گاہیں کھولنے سے متعلق سفارشات پیش کریں گے، وزیراعظم صوبوں کی سفارشات پر اہم فیصلے کریں گے۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اگست 2020 16:04

وزیراعظم عمران خان نے آج شام قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست 2020ء) وزیراعظم عمران خان نے آج شام قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندے شریک ہوں گے، صوبے انڈسٹری، شادی ہالز، سکولز ، تفریحی گاہیں کھولنے سے متعلق سفارشات پیش کریں گے، وزیراعظم صوبوں کی سفارشات پر اہم فیصلے کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدات آج شام قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لے کرمستقبل کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندے شریک ہوں گے، اجلاس میں وزیراعظم کو کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، کورونا کے فعال کیسز اور مریضوں کی صحت یابی سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انڈسٹری کھولنے کی اجازت دینے کا امکان بھی ہے۔ اجلاس میں شادی ہالز، سکولز ،تفریحی گاہیں کھولنے سے متعلق بھی فیصلے متوقع ہیں۔

وزیراعظم صوبوں کی سفارشات پر اہم فیصلے کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا کے پھیلاﺅکو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پرعوامی شعور بیداری مہم کے آغاز کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کر کے کورونا سے بچا جاسکتا ہے’وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ، وفاقی وزرافخرامام،اعجازشاہ اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے شرکت کی، اجلاس میں صوبوں کی این سی اوسی کوکورونا صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی ، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے پھیلاﺅ میں واضح کمی آئی ہے، عوامی سطح پرایس اوپیزپر عملدرآمد میں کمی آئی ہے. وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک سے کورونا وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوا، ایس اوپیز پر عملدرآمد کر کے کورونا سے بچا جاسکتا ہے، عوامی مقامات پر ماسک، سماجی فاصلے پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے جائیں’اسد عمر نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھنے پر حکومت نے ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، 31جون سے قبل اسپتالوں کو 2150 آکسیجن بیڈز فراہمی کا فیصلہ ہوا اور صوبوں سے مشاورت کے بعد 2850 آکسیجن بیڈزفراہمی کا آغازکیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملکی ہسپتالوں کو تاحال 2608 آکسیجن بیڈزفراہم کئے جا چکے ہیں، آزادکشمیر 80، بلوچستان کو264 آکسیجن بیڈز، گلگت بلتستان کو100، خیبرپختونخواکو 400 آکسیجن بیڈز فراہم کر دیے ہیں. اسد عمر نے بتایا کہ پنجاب کو787، سندھ کو 351 ، اسلام آباد کے ہسپتالوں کو 626 آکسیجن بیڈزفراہم کئے جا چکے ہیں جبکہ پنجاب،سندھ،کے پی کومزید 242 آکسیجن بیڈزفراہم کئے جائیں گے، سندھ215، پنجاب 17، کے پی کو 10 آکسیجن بیڈز فراہم کئے جائیں گے‘این سی او سی کا وبائی امراض میں اضافہ روکنےکیلئےعوامی بیداری مہم تیزکرنے اور کوروناپھیلاﺅروکنے کیلئے بڑے پیمانے پرعوامی شعوربیداری مہم کے آغازکا فیصلہ کیا۔