اب تک کی بارش کی صورت حال قابو میں ہے، ناصر شاہ

ضلع شرقی اور وسطی میں اب کی بار صورت حال بہتر رہی،وزیربلدیات سندھ

جمعہ 7 اگست 2020 16:53

اب تک کی بارش کی صورت حال قابو میں ہے، ناصر شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کل شام سے اب تک کی بارش کی صورت حال قابو میں ہے، متواتر بارشوں کے باوجود کسی مقام پر نالہ اوور فلو نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات سندھ نے گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شرقی اور وسطی میں اب کی بار صورت حال بہتر رہی،کسی بھی مقام پر پانی کھڑا نہیں رہنے دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بارش کے دوران تمام بلدیاتی عملہ مستقل طور پر سڑکوں پر موجود رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی درخواست پر کے الیکٹرک نے بجلی کی فراہمی بھی جاری رکھی۔