اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ امتیاز بیگ کا آٹے چینی کی دستیابی اور مقررہ قیمت پر فروخت کو چیک کرنے کے لئے مارکیٹوں وبازاروں کا دورہ

جمعہ 7 اگست 2020 23:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ امتیاز بیگ نے آٹیوچینی کی دستیابی اور مقررہ قیمت پر فروخت کو چیک کرنے کے لئے مارکیٹوں وبازاروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ آٹے وچینی کی سپلائی میں تعطل نہیں آنا چاہیے تاکہ صارفین کو 70 روپے فی کلوگرام کے حساب سے چینی کی دستیابی یقینی ہو۔انہوں نے ملزمالکان سے کہا کہ وہ مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کو یقینی بنائیں اور مقررہ کوٹہ روزانہ ریلیز کیا جائے تاکہ نوٹیفائیڈ قیمت 860 روپے 20 کلو گرام کے حساب سے فروخت میں رکاوٹ نہ آئے۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر نے شوگر ملز کا بھی دورہ کیا اور سٹاک کی فزیکل ویریفیکیشن کا جائزہ لیا.