سعودی عرب کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری
طائف، میثان، اضم، مکہ مکرمہ، القنفذہ میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی
محمد عرفان ہفتہ 8 اگست 2020 13:19
(جاری ہے)
کئی مقامات پر چٹانیں گرنے سے سڑکیں بند ہو گئیں اور کئی گھنٹے بجلی بھی منقطع رہی۔ حبونہ، بدرالجنوب اور خباش میں بھی خوب بارش برستی رہی۔
جبکہ نجران اور مدینہ میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ قنقذہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ایک وادی میں سوڈانی مسافروں کی کار پانی کے ریلے میں بہہ گئی، تاہم کافی دُور جانے کے بعد اس میں سوار افراد نے کسی نہ کسی طرح باہرنکل کر اپنی جان بچا لی۔ محکمہ موسمیات نے آج کے روز بھی مکہ مکرمہ کے کئی علاقوں، باحہ، تہامہ، الجازان اور عسیرکے علاوہ جازان اور اللیث عسیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ کئی علاقوں میں اگلے دو روز تک بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سعودی محکمہ دفاع کی جانب سے عوام کو خبردارکیاگیا ہے کہ وہ برساتی نالوں، نشیبی علاقوں اور وادیوں کے قریب جانے اور ان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔بچوں کو بھی تالابوں اور ندی نالوں کے پاس مت جانے دیں۔شارٹ کٹ کے چکر میں نشیبی علاقوں اور خراب سڑکوں پر ڈرائیونگ نہ کریں، بلکہ بڑی سڑکوں اور شاہراہوں سے ہی گزریں۔ سیلابی ریلوں کا خاص خیال رکھیں جو کئی بار اپنا رُخ موڑ لیتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کی بارش کے بعد طائف اور مکہ مکرمہ کو ملانے والے جبل الکر روڈ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جو زیر آب آ گیا تھا۔ آج اسے بارش رُکنے پر بحال کر دیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.