اللہ کا بڑا کرم ہے، پاکستان بڑے عذاب سے بچ گیا، وزیراعظم عمران خان

آج سب سے کم کیسز تھے، شیعہ کمیونٹی سے اپیل کرتا ہوں محرم میں احتیاط کریں، لوگ گھروں سے نکلیں تو ماسک پہنیں، ایران میں بھی علماء محرم میں احتیاط کرنے کا اعلان کررہے ہیں، درخت لگا کر پاکستان سرسبزبنائیں گے۔ شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 اگست 2020 18:01

اللہ کا بڑا کرم ہے، پاکستان بڑے عذاب سے بچ گیا، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کا کرم ہے، پاکستان بڑے عذاب سے بچ گیا، شیعہ کمیونٹی سے اپیل کرتا ہوں محرم میں احتیاط کریں، جب بھی لوگ گھروں سے نکلیں، ماسک پہنیں،ایران میں بھی علماء کرام محرم میں احتیاط کرنے کا اعلان کررہے ہیں، محرم الحرام میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم 2020ء کا افتتاح کردیا ہے، ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگائے گئے، درخت اگانا صدقہ جاریہ ہے، درخت لگانے کی مہم میں جس نے بھی شرکت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ابھی شروعات ہے، زندگی بدلنے اور ملک کو بہتربنانے کا سفر ہم نے شروع کردیا ہے۔ ہم شہروں میں کوئی ایسی جگہ نہیں چھوڑنی جہاں درخت نہ لگائیں۔

(جاری ہے)

ہم نے اپنے ملک کو ہرا کرنا ہے۔

ملک کو صاف بھی کرناہے، ہمارے دریاؤں کا برا حال ہے، ہم ایک ماڈرن سٹی بنا رہے ہیں جو راوی کو صاف کرے گی، نیا پلان سے باہر سے سرمایہ کاری آئے گی اور نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے تمام ادارو ں نے ملکر کورونا سے بچاؤ کے اقدامات اٹھائے، ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا، ہم نے سارے ملک کو بند نہیں کیا۔ ہم غربت بڑھانے کی بجائے لاک ڈاؤن ختم کرکے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف گئے، جس کی پوری دنیا میں تعریف کی گئی، اس طرح کے اقدامات شاید ہی کسی ملک نے اٹھائے ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان بڑی عذاب سے بچ گیا ہے، میری اپیل ہے کہ تمام پاکستانی جب بھی گھروں سے باہر نکلیں ۔

انہوں نے کہا کہ محرم آرہا ہے، میں شیعہ کمیونٹی کو کہنا چاہتا ہوں کہ احتیاط کی بہت ضرورت ہے، آج کم سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،احتیاط برتنے سے کورونا کیسز کم ہوئے۔ ایران میں بھی علماء اعلان کررہے ہیں کہ یہ محرم پہلے کی طرح نہیں گزارنا، لوگوں کو بڑی احتیاط کی ضرورت ہے، اس لیے میری اپیل ہے کہ محرم الحرام میں احتیاط کریں۔ محرم الحرام میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ماسک ضرور پہنیں۔