ٴْلاہور چیمبر کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے فائونڈرز گروپ نے 15 اگست تک درخواستیں طلب کر لیں

اتوار 9 اگست 2020 18:51

_ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے فا?نڈرز گروپ نے ممبران سے 15 اگست تک درخواستیں طلب کر لی ہیں جبکہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر فا?نڈرز گروپ کا راویتی سالانہ اجتماع منعقد نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے جاری بیان میں چیئرمین فا?نڈرز گروپ افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر کے الیکشن شیڈول کے مطابق کارپوریٹ کلاس کیلئے الیکشن 25 ستمبر جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے الیکشن 26 ستمبر کو ہونگے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال کورونا وبا کے پیش نظر فا?نڈرز گروپ کا راویتی سالانہ اجتماع منعقد نہیں کیا جائے گا بلکہ چیمبر کے الیکشن میں فا?نڈرز گروپ کی طرف سے حصہ لینے کے خواہشمند ممبران اپنی درخواست فا?نڈرز گروپ کے دفتر میں 15 اگست تک جمع کروا دیں۔

(جاری ہے)

افتخار علی ملک نے کہا کہ فا?نڈرز گروپ ہمیشہ سے بزنس کمیونٹی کی انتہائی اچھے انداز سے اور جانفشانی کے ساتھ خدمت اور نمائندگی کر رہا ہے اور اس سال بھی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ایسے نمائندگان کا انتخاب کیا جائے گا جو لاہور چیمبر کے الیکشن میں کامیابی کے بعد ممبران کی بھر پور خدمت کریں گے اور اس ادارے کا نام مزید بلند کرنے کیلئے پیش پیش ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بزنس کمیونٹی کی ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے جانفشانی سے کام کرنا ہے۔ اس سال بھی ہمارا گروپ پیاف فا?نڈرز الائنس بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا۔