Live Updates

مریم نواز کو نوازشریف کی بیٹی ہونے کی وجہ سے مجرم بنا دیاگیا‘ پرویز رشید

انہوںنے پہلے بھی چیلنجز قبول کئے اوراب بھی کریں گی‘ میڈیا سے گفتگو

منگل 11 اگست 2020 11:13

مریم نواز کو نوازشریف کی بیٹی ہونے کی وجہ سے مجرم بنا دیاگیا‘ پرویز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کو نوازشریف کی بیٹی ہونے کی وجہ سے مجرم بنا دیاگیاہے، مریم نواز نے پہلے بھی چیلنجز قبول کئے اوراب بھی کریں گی۔

(جاری ہے)

جاتی امراء رائے ونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کارکن ہونا مریم نواز کے جرم ہیں اور یہ جرم ابھی تک معاف نہیں کئے جا رہے، مریم نواز چیلنجز سے گھبراتی نہیں، انہوںنے پہلے بھی چیلنجز قبول کئے اور اب بھی کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کسی بھی طرح کے حالات میں بہادری سے ملاقات کرنے کی جرات رکھتی ہیں ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات