کرونا وبا پہلے امیر اور آخر میں غریب ملکوں میں ختم ہوگی، بل گیٹس کی پیش گوئی

ْکرونا کی وبا سے ابھی مزید ہزاروں کی تعداد میں افراد لقمہ اجل سکتے ہیں،بل گیٹس کا انٹرویو

منگل 11 اگست 2020 12:17

کرونا وبا پہلے امیر اور آخر میں غریب ملکوں میں ختم ہوگی، بل گیٹس کی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) دنیا کی امیر ترین شخصیت بل گیٹس نے کہاہے کہ کرونا وائرس امیر ممالک میں پہلے ختم ہو گا مگر غریب ممالک اس وبا کا بدستور شکار رہیں گے۔ غریب ملکوں میں کرونا کی وبا سب سے آخر میں ختم ہو گی،امیر ممالک میں کرونا کی وبا رواں سال نہیں بلکہ 2021 کے آخر میں ختم ہونا شروع ہو گی جب کہ غریب ملکوں میں اس کے بعد یہ وبا کم ہو گی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق بل گیٹس کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پوری دنیا میں کرونا ویکسین کی تیاری کے لیے پیش رفت کی امید افزا خبریں آ رہی ہیں۔ ماہرین یہ توقع کر رہے ہیں کہ کرونا وبا رواں سال کے آخر تک ختم ہو جائے گی مگر بل گیٹس کے بیان میں کہا گیا کہ کرونا کی وبا سے ابھی مزید ہزاروں کی تعداد میں افراد لقمہ اجل سکتے ہیں۔امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کرونا کی تشخیص ،علاج اور ویکسین کی تیاری واقعی متاثر کن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمیں 2021 کے آخر تک اور پوری دنیا کے لئے 2021 کے آخر تک اس وبا کا خاتمہ کرنے کے قابل ہونا چاہئے ۔