ت* ’’میٹرو بس سروس‘‘ساڑھی4ماہ سے زائد کی بندش کے بعد آج بحال ہو گی

سٹاف اور مسافروں کے درمیانی جسمانی رابطے پر سختی سے پابندی ہو گی،ہر چکر پورا کرنے کے بعد ہر بس کی ڈس انفیکشن کی جائے گی م*بسوں میں داخلہ سے قبل تمام مسافروں کے لئے ہینڈ سیناٹائزر کا استعمال لازمی ہو گا م*طبیعت کی خرابی یا بخار کی صورت میں سٹاف کو کسی قسم کی سروسز کی اجازت نہیں ہو گی

منگل 11 اگست 2020 20:05

U راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) جڑواں شہروں کے عوام کو جدید سفری سہولیات پہنچانے والی ’’میٹرو بس سروس‘‘ساڑھی4ماہ سے زائد کی بندش کے بعد آج (بروز بدھ)بحال ہو گی دنیا بھر سمیت ملک میں جاری کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث میٹرو بس سروس 23مارچ سے مکمل بند کر دی گئی تھی اس ضمن میں سیکریٹری پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 10نکاتی ایس او پیز کے ساتھ سروس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے تحت میٹرو سروس کے سٹاف اور مسافروں کے درمیانی جسمانی رابطے پر سختی سے پابندی ہو گی، میٹرو سٹیشنوں کے بورڈنگ کاؤنٹرز اور پلیٹ فارموں کے درمیان مسافروں کے درمیان کم سے کم 3فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا جائے گا جڑوان شہروں کے درمیان اپنا ہر چکر پورا کرنے کے بعد ہر بس کی ڈس انفیکشن کی جائے گی،ڈیوٹی پر موجود تمام سٹاف کے لئے ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہو گا،بسوں کی کھڑکیا ہوا کی آمدورفت کے لئے کھلی رہیں گی،بسوں میں داخلہ سے قبل تمام مسافروں کے لئے ہینڈ سیناٹائزر کا استعمال لازمی ہو گا،طبیعت کی خرابی یا بخار کی صورت میں سٹاف کو کسی قسم کی سروسز کی اجازت نہیں ہو گی۔