ملک میں ایک اور جان لیوا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے لگے

بلوچستان، کراچی اور راولپنڈی میں کانگو وائرس کے کیسز اور مریضوں کی اموات رپورٹ

muhammad ali محمد علی منگل 11 اگست 2020 23:51

ملک میں ایک اور جان لیوا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے لگے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2020ء) ملک میں ایک اور جان لیوا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے لگے، بلوچستان، کراچی اور راولپنڈی میں کانگو وائرس کے کیسز رپورٹ، 3 شہروں میں مریضوں کی اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک ایسا وقت جب ابھی کرونا وائرس ملک سے مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، تب ملک میں ایک اور خطرناک وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ بلوچستان، کراچی اور راولپنڈی میں خطرناک کانگو وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں کچھ روز کے دوران کانگو وائرس کے کچھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ کراچی اور راولپنڈی میں بھی کانگو کیسز رپورٹ ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں کانگو وائرس کا پہلا مریض جاں بحق ہوگیا۔ واہ کینٹ کے رہائشی 29سالہ نوجوان کو سر میں درد ، بخار تھا علاج کے دوران کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مریض کی موت واقع ہوگئی۔ ہسپتال ذرائع نے کانگو وائرس کے پہلے مریض کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ بتایا گیا ہے کہ مریض کو 6 اگست کو راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال لایا گیا تھا۔ علاج معالجے کے دوران دو دن بعد 8اگست کو مریض کا انتقال ہوگیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ اف ہیلتھ (این ائی ایچ) اسلام آباد سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والا مریض کانگو وائرس کا شکار تھا اور یہی وائرس اس کی موت کی وجہ بنا۔ راولپنڈی میں کانگو کے پہلے مریض کی موت سے محکمہ صحت متحرک ہوگیا ہے۔ جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل کراچی سمیت کوئٹہ میں کانگووائرس سے مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دونوں شہروں میں گزشتہ چند روز کے دوران کانگو کے کچھ کیسز رپورٹ ہوئے۔