پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم ‘چیئرمین نیب اور آئی جی پنجاب کے استعفی کے لیے قرارداد
پولیس نے وزیراعظم عمران خان اور چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ایماءپر مریم نواز کی گاڑی پر حملہ کیا.نون لیگ کی جانب سے جمع کروائی جانے والی قراردادکا متن
میاں محمد ندیم بدھ 12 اگست 2020 14:58
(جاری ہے)
مسلم لیگ نون کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے سازش کے تحت سیاسی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں گرفتار کیا‘قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کے لاٹھی چارج سے متعددمسلم لیگ نون کے رہنما اور کارکن زخمی ہوئے. پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایوان سیاسی کارکنوں کے خلاف آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہے. ادھر لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی جانب سے وزیراعظم اعظم عمران خان اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے. صوبائی دارالحکومت کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج اعجاز گوندل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی دائر درخواست پر سماعت کی واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی یہ درخواست فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دائر کی اور اس میں مریم نواز کی نیب میں پیشی پر حملہ کرنے کے الزام میں وزیراعظم عمران خان، مشیر داخلہ شہزاد اکبر سمیت دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کی استدعا کی گئی. درخواست میں سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او چونگ کو فریق بنایا گیا ہے، ساتھ ہی یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز کی نیب لاہور میں پیشی کے موقع پر سرکاری مشینری نے طاقت کا بےدریغ استعمال کیا مذکورہ درخواست کے مطابق عمران خان، شہزاد اکبر اور ڈی جی نیب لاہور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں کیا گیا. درخواست کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ مریم نواز کی پیشی کے دوران امن و عامہ کو قابو میں رکھنا حکومت کی ذمہ داری تھی لیکن حکومت اور نیب نے نہتے اور پرامن کارکنان پر حملہ کیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ مریم نواز کی پیشی کے دوران حملہ کرنے والوں اور اس کے احکامات جاری کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے بعد ازاں عدالت نے مذکورہ درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 اگست تک جواب طلب کرلیا.
مزید اہم خبریں
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.