پیپلزپارٹی اقلیتوں کے حقوق کی ضامن اور نمائندہ جماعت ہے،سید سبط حیدر بخاری

دور اقتدار میں پی پی پی نے ملازمتوں میں کوٹہ, حقوق کے تحفظ, آئین میں اقلیتوں کے لئے برابری اور دیگر سہولیات کا اعلان کیا ۔مینارٹیز ڈے کی تقریب سے خطاب

بدھ 12 اگست 2020 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتوں کے حقوق کی ضامن اور نمائندہ جماعت ہے ،دور اقتدار میں پی پی پی نے ملازمتوں میں کوٹہ, حقوق کے تحفظ, آئین میں اقلیتوں کے لئے برابری اور دیگر سہولیات کا اعلان کیا. ان خیالات کا اظہار سید سبط حیدر بخاری نے مینارٹیز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو حقوق اور ان کو تحفظ دینا ہماری آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہی.

ہم تمام اقلیتوں کو پاکستان کے وفادار شہری سمجھتے ہیں. اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر عمران اٹھوال نے کہا کہ قائد اعظم نے 11 اگست کی تقریر میں اقلیتوں کے مساوی حقوق، مکمل آزادی اور ان مساوات کی بات کی تھی. ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا ہے اور 1970 کے منشور میں اقلیتوں کی برابری اور بااختیار بنانے کا وعدہ کیا۔

(جاری ہے)

1973 کا آئین اقلیتوں کو برابر کا شہری تصور کرتا ہے۔شہید بھٹو نے 1973 کے آئین میں اقلیتوں کے لئے اداروں میں کوٹہ مختص کیا گیا.

سٹی صدر مقبول کھوکھر نے کہا کہ بی بی شہید نے 1988 میں 'اقلیت ہمارہ اعتماد' کا نعرہ لگایا اور پھر صدر زرداری نے گزشتہ دور میں 11 آگست کو اقلیتوں کا دن مقرر کیا. آج اس دن منانے کا مقصد قائد اعظم کی آئین ساز اسیمبلی سے کی جانے والی تاریخی تقریر اور پیغام کو اجاگر کرنا ہی. اسلام آباد حلقہ 53 کے صدر ملک رحمت نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہی 2010 میں محکمہ اقلیتی امور قائم کیا.انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت اقلیتوںن کی سفیر ہے اور ہم امید ہے کہ اب چیئرمین بلاول زرداری پاکستان کی اقلیتوں کے حقوق کے محافظ ہیں.

پیپلز پارٹی کا یقین ہے کہ اقلیتی حقوق انسانی حقوق ہیں، ملک رحمت نے کہا کہ ہم اقلیتوں کی مذہبی و شخصی آزادی اور یکساں حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہے گی. تقریب میں پیپلزپارٹی کی اقلیتی ونگ کے راہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔