Live Updates

مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کے قافلے پر حملے کیخلاف تحریک التوا ئے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

جمعرات 13 اگست 2020 11:25

مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کے قافلے پر حملے کیخلاف تحریک التوا ئے کار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز پر پولیس کی ملی بھگت سے حملے کرنے کے خلاف تحریک التوا ئے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی سنبل مالک حسین کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر حکومت نے پولیس کی ملی بھگت سے مریم نواز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، گھنائونی سازش کے تحت مریم نواز کو نقصان پہنچانے کیلئے ایسا کیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

حکومت کی ایماء پر ہی پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی ، رہنمائوں اور کارکنوں پر لاٹھیاں برسائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سینکٹروں کارکن زخمی ہو گئے۔ممبران صوبائی و قومی اسمبلی اور کارکنوں پر شدید لاٹھی چارج شیلنگ اور گرفتاریاں نیازی آمریت کی واضح مثال ہے جس کی وجہ سے پوری قوم میں سخت غصہ ،تشویش اور اضطراب پایا جاتا ہے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات