فیصل آباد کے شہریوں کی جانب سے کل جشن آزادی کے موقع پر ہوائی جہاز کے ذریعے جھنڈیاںاور پھول گرائے جائیں گے

جمعرات 13 اگست 2020 12:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) فیصل آباد میں شہریوں کی جانب سے کل جمعہ کے روز جشن آزادی کے موقع پر سیسنا طیارے کے ذریعے جھنڈیاںاور پھول گرائے جائیں گے جس کیلئے خصوصی انتظامات کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران کے ترجمان نے بتایاکہ جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقد کی جانے والی تقریبات اگست کے آغازسے ہی جاری ہیں جن میں اہم عمارات کے اوپر پاکستانی جھنڈوں کی تنصیب، شہر کے اہم مقامات پر جشن ِ آزادی کی مبارک باد پر مشتمل فلیکسزکا آویزاں کیا جانا بھی شامل ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی پر لازم ہے کہ یہ دن جس میں اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو خود مختار ریاست کی صورت جنت نما خطہ ملک پاکستان عطا کیا اس روز کو خد ا ئے بزرگ و برتر کی شکر گزاری ،پر امن خوشی اور محبت سے منایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :