کراچی کا مسئلہ اٹھانے پر ہم سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں،حافظ نعیم الرحمن

جمعرات 13 اگست 2020 19:28

کراچی کا مسئلہ اٹھانے پر ہم سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں،حافظ نعیم الرحمن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ کراچی کا مسئلہ اٹھانے پر ہم سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں۔جمعرات کوسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کے الیکٹرک کے حوالے سے پر امید ہیں کہ عدالت سے انصاف ملے گا، کراچی کا مسئلہ اٹھانے پر ہم سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اوور بلنگ کی جارہی ہے، میٹر کو دیکھنے کے لیے کوئی انڈیپنڈنٹ ادارہ نہیں، کے الیکٹرک کو جب بیچا تو ایم کیو ایم پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ ملی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پانچ سال مسلسل کے الیکٹرک کو سپورٹ کیا، تبدیلی سرکار آئی تو پتہ چلا یہ تو پہلے سے ہی کے الیکٹرک کی مالک کمپنی کے ساتھ تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے۔