اے لیول اور او لیول کے امتحانات میں کم گریڈنگ پر طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 13 اگست 2020 21:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے اے لیول اور او لیول کے امتحانات میں کم گریڈنگ پر طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ میں والدین بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

پرامن احتجاجی مظاہرہ میں طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ طلباء کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے، نتائج پر ری ویو کیا جائے۔ اے گریڈز لینے والے طلباء کا سی اور ڈی گریڈز کیسے آ سکتے ہیں۔ مظاہرہ میں شرکت کرنے والے والدین کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کی محنت ہماری محنت اور پیسہ لگا ہوا ہے، کم نمبروں سے پاس کرکے ہمیں ذہنی اذیت میں ڈال دیا گیا ہے۔