) کوئٹہ، قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے تعاون سے بلوچستان کے مختلف ڈسٹرکٹس کی ریپڈرسپانس ٹیم کی ٹریننگ

جمعرات 13 اگست 2020 22:25

ڈ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) سیکرٹری دوستین خان جمالدینی اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ کی ہدایت پر بلوچستان کے مختلف ڈسٹرکٹس کی ریپڈرسپانس ٹیم کی ٹریننگ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے تعاون سے پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ میں منعقد ہوئی 33 ماسٹر ٹرینرز اس ٹریننگ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیاریپڈ رسپانس ٹیم کی اس ٹریننگ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ڈاکٹر خرم‘نول کورونا وائرس سیل پروانشل ہیلتھ ڈائریکٹ ریپڈ رسپانس ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبدل سمیع ترین اور FELTP کے ڈاکٹر احسان احمد لارک اور عباس کا کردار نمایاں رہااس ٹریننگ میں ڈسٹرکٹس ریپڈ رسپانس ٹیموں کو کورونا وائرس کے مریضوں کی جانچ پڑتال ,سمپل لینے اور ان سمپلز کو محفوظ طریقے سے لیبارٹری تک پہنچانے کی ٹریننگ اور آگاہی دی گئی اس ٹریننگ میں کورونا وائرس سے نبرد آزما فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا وائرس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا ریپڈ رسپانس ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبدل سمیع ترین نے شرکا سے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس سے بچا جاسکتا ہے اور ضروری ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

اور ھیلتھ ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں میں خاص طور پر ماسک کے استعمال,ہاتھ اور منہ کو صابن سے دھونے اور آپس میں سماجی فاصلہ رکھنے کے بارے میں آگاہی دے آخر میں ٹریننگ حاصل کرنے والے شرکا میں کورونا وائرس سیل ہیلتھ ڈائریکٹریٹ کے سربراہ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور قومی ادارہ براے صحت اسلام آباد کے ٹرینرز کا شکریہ ادا کیا ۔