ڈپٹی کمشنر جہلم سول ہسپتال کا دورہ،مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کا تفصیلی جائزہ ،191068بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے، ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 14 اگست 2020 17:16

ڈپٹی کمشنر جہلم سول ہسپتال کا دورہ،مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر سول ہسپتال جہلم کا دورہ کیا، ڈاکٹرزاور سٹاف کی دستیابی بارے دریافت کیا، مختلف وارڈز میں مریضوں سے ملاقات کی، سرکاری سطح پر صحت کے حوالے سے دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے مریضوں میں جشن آزادی کی مٹھایاں تقسیم کیں اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے آج کے تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح بھی سول ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا ۔انہوں نے بتایا ہے کہ15سے 18اگست تک اس مہم کے تحت جہلم میں191068بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات جاری رہیں گے ان کی مانیٹرنگ انتظامی افسران اور محکمہ صحت کے افسران کی ذمہ داری ہے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے یوم آزادی پاکستان منانے کے حوالے سے اولڈ ہوم کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے بزرگ حضرات کے ہمراہ جشن آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ،قیدیوں کو مٹھایاں تقسیم کیں ۔